6 ستمبر 2014 - 10:32
امریکی حکومت کا اعتراف، خلیج فارس کے ممالک دھشتگردوں کے حامی

امریکی حکومت نے یہ اعتراف کرلیا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک، دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد و حمایت کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متعدد خبروں اور رپورٹوں کے شائع ہونے کے بعد، آخر کار امریکی حکومت نے یہ اعتراف کرلیا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک، دہشت گرد گروہوں کی مالی مددو حمایت کررہے ہیں۔ اخبار مشرق کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے آج اس سلسلے میں کہا  کہ خلیج فارس کے ملکوں کی جانب سے دہشت گردوں کو مالی امداد غیر سرکاری راستوں سے پہنچائی جاتی ہے۔  ھارف نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو، دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد وحمایت پر تشویش لاحق ہے ۔ایسے میں جبکہ سعودی عرب، شام اور عراق میں دہشت گردوں مالی مدد وحمایت کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے، ہارف نے اس مسئلے کو۔ امریکہ اور عرب ملکوں کی مشترکہ مشکل اور چیلنج سے تعبیر کیاہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲